Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں خاتون کو ہراساں کرنے والا غیرملکی گرفتار

گرفتار ہونے والوں کے نام اور شہریت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ (فوٹو سبق)
مملکت میں آداب عامہ کی خلاف ورزی پر پولیس نے  ریاض میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کو ہراساں کرنے پر یمنی شہری عمر عبدالنور عبدالوھاب کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم یمنی شہری کو گرفتار کرکے اسے  پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے گا۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اسی طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار ہونے والوں کے نام اور شہریت کے بارے میں بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: