Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 جون ، 2025 | Tuesday , June   24, 2025
منگل ، 24 جون ، 2025 | Tuesday , June   24, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی انڈین وزیر خارجہ سے ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈین ہم منصب سبرا منیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات انڈین دار الحکومت نئی دہلی میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان انڈیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرا نے خطے کو درپیش تازہ ترین حالات اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: