Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی ولی عہد سے امیر کویت اور بحرینی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اس موقع پر عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔ (فوٹو واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  امیر کویت اور شاہ بحرین نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق امیر کویت  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امیر کویت کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاؤں کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالی عید کی خوشیاں امت مسلمہ کو بار بار دیکھنا نصیب کرے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد سے بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں عید کی مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے دعاؤں کا تبادلہ  کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: