Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی وزیر دفاع سے پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات

ملاقات میں دفاعی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے ریاض میں بدھ کے روز پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین قدیم تاریخی تعلقات کے تناظر میں عسکری ودفاعی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، معاون وزیر دفاع انجینئرطلال بن عبداللہ العتیبی اوروزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام سیف بھی موجود تھے۔
دوسری جانب پاکستانی آرمی چیف کے ہمراہ وفد میں سفیر پاکستان احمد فاروق، آرمی چیف کے سیکرٹری میجر جنرل محمد جواد طارق اور پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل محمد عاصم بھی موجود تھے۔

شیئر: