Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

جازان میں 11 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری گرفتار

’10 لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے 11 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت  فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کی مدد کرتا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی گاڑی میں ایتھوپی اور یمنی غیر قانونی تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے‘۔

شیئر: