Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

لبنان کی مدد کے لیے 19 واں طیارہ بیروت پہنچ گیا

’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
لبنان کی مدد کے لیےسعودی عرب سے 19 واں طیارہ آج منگل کو بیروت پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض  کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
 

شیئر: