Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مسجد نبوی کے امام شیخ صالح البدیر کرغیزستان کا دورہ کریں گے

’شیخ صالح البدیر کرغیزستان کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امامت کرائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ صالح البدیر جمعرات کو کرغیزستان کے دورے پر جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت دینی أمور کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’شیخ صالح البدیر کرغیزستان کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امامت کرائیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شیخ صالح البدیر کا یہ دورہ وزارت اسلامی أمور کے تحت مختلف ممالک کے دوروں کے جدول کے تحت ہے جن میں حرمین شریفین کا پیغام دنیا تک پہنچایا جاتا ہے‘۔
خیال رہے کہ وزارت اسلامی امور ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام اور اسلام کی وسطیت کو نمایاں کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
 

شیئر: