Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لبنان کی مدد کے لیے نواں طیارہ ریاض سے بیروت روانہ

’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘ ( فوٹو: واس)
لبنان کی مدد کے لیےسعودی عرب سے نواں طیارہ آج پیر کو بیروت پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے بیروت ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
 

شیئر: