پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیدیم میں جاری ہے۔
منگل کو شروع ہونے والے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے دوسرے روز میں پاکستان ٹیم 366 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو چکی ہے اور اب انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
گزشتہ روز سے جہاں پاکستانی بیٹر کامران غلام کی ڈیبیو سینچری کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہیں انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو روٹ انگلینڈ کے سپنر جیک لیچ کے سر پر بال رگڑ کر اسے چمکا رہے ہیں۔
کرکٹ مچیز کے دوران بولرز گیند کو چمکانے کے لیے اپنے کپڑوں کا سہارا لیتے ہیں مگر جو روٹ کا منفرد انداز کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکا اور سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے کرتے دکھائی دیے۔
Joe Root finding the best ways to shine the ball pic.twitter.com/nUnI58voVI
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) October 15, 2024
فین کوڈ نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’حیقیقی معنوں میں دماغ کا استعمال۔ جو روٹ نے جیک لیچ کے سر پر بال کو چمکا کر منفرد حل تلاش کیا۔‘

فرید خان نے لکھا ’جو روٹ بال چمکانے کے لیے جیک لیچ کے گنجے سر کا استعمال کر رہے ہیں۔‘

اس وائرل ویڈیو کو انگلینڈ کرکٹ نے بھی اپنے آفشیل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور لکھا ’چمکتا سر، چمکتا گیند۔‘

ایک صارف نے جواب میں لکھا ’مجھے تو یہ بال ٹیمپرنگ لگ رہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس کو پروموٹ کیوں کر رہی ہے۔ جیک لیچ کے سر کے پیچھے چبھتے ہوئے بال ہوں گے اور جلد پر سن سکرین ہوگی جو بال کی سطح کو متاثر کر سکتے ہیں۔‘

ونے کمار نے لکھا ’جو روٹ کیمرہ پر جیک لیچ کے سر پر بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے۔‘












