Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گیمبیا کے صدر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی میں حاضری

مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
افریقی ملک گیمبیا کے صدر ایڈاما بارو نے جمعے کو مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
ایس پی اے کے مطابق قبل ازیں گیمبیا کے صدر سعودی عرب پہنچے تو مدینہ منورہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل، ریجن کے پولیس کمانڈر میجر جنرل یوسف بن عبداللہ الزہرانی، رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: