Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسحاق ڈار سے گیمبیا میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

او آئی سی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جمعے کو او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی سربراہ کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اجلاس کے ایجنڈے بشمول فلسطینی کاز کی سپورٹ، جموں وکشمیر کے مسئلے، اسلاموفوفیا اور مشترکہ اسلامی اقدامات کے فروغ میں او آئی سی کے کردار کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر او آئی سی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: