Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے شیخ بدر ناصر الحمود الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی  عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ بدر ناصر الحمود الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کو تعزیتی مکتوب رونہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نےامیر کویت کے نام روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ بدر ناصر الحمود الجابر الصباح کی وفات کی اطلاع ملی ہے‘۔
’ہم اللہ تعالی سے ان کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت کے اعلی مقام کی دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم اس غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور آپ کی صحت و عافیت کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: