Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

امیر کویت سے سعودی وزیر مملکت شہزادہ ترکی کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات اور ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
امیر کویت شیح مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بدھ کو بیان پیلس میں سعودی وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دورران شہزادہ ترکی نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
امیر کویت نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امیر کویت اور سعودی وزیر مملکت نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور ان کی ترقی کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: