Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

امیر کویت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ اتوار کو سرکاری دورے پر کویت پہنچے تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے امیر کویت کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات، کویت اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہشات سے آگاہ کیا۔
کویت کے وزیر خارجہ علی عبداللہ الیحیی اور دیگرعہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ اتوار کی رات سرکاری دورے پر کویت پہنچے تھے۔

شیئر: