انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار اُروشی روٹیلا انگلی کی انجری کے باعث ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اروشی نے ’لاکھوں‘ گلاب کے پھولوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
رونالڈو نے تین دن میں یوٹیوب سے کتنے ملین ڈالر کما لیے؟Node ID: 877811
-
’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کی آفر ٹھکرا دی تھی: کنگنا رناوتNode ID: 877859
اروشی کا کہنا تھا کہ یہ پھول ان کے ’ڈائے ہارڈ فینز‘ یعنی مداحوں نے بھیجے ہیں۔
فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں ہسپتال سے اپنی تصویریں شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’مداحوں کی جانب سے ایک لاکھ لگژری گلاب کے پھول جو میری جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘















