Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈین پھول فروش کا بیٹا جس نے بھوک ہڑتال کر کے آئی فون خریدا

خاتون نے اس شرط پر اپنے بیٹے کو پیسے دیے کے وہ آئی فون کی قیمت جتنے پیسے کما کر اپنی والدہ کو واپس کرے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پھول فروش خاتون کے بیٹے نے بھوک ہڑتال کر کے آئی فون خرید لیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں لڑکے کو موبائل سٹور سے آئی فون خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران دکاندار کی جانب سے لڑکے سے آئی فون کے متعلق پوچھا گیا جس پر اُس کی والدہ نے بھی گفتگو کی۔
والدہ نے بتایا کہ اُن کا بیٹا آئی فون خریدنے کے لیے تین دنوں تک بھوک ہڑتال کرتا رہا۔
وہ کہتی ہیں کہ ’میں مندر کے باہر پھول بیچتی ہوں اور میرے بیٹے سے پچھلے تین دنوں سے کچھ نہیں کھایا کیونکہ وہ اپنے لیے آئی فون خریدنا چاہتا تھا۔‘
خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کی ڈیمانڈ کو مانتے ہوئے پیسے بھی دیے تاہم اس نے آئی فون کے لیے پیسے دینے پر ایک شرط رکھ لی۔
خاتون نے اس شرط پر اپنے بیٹے کو پیسے دیے کے وہ آئی فون کی قیمت جتنے پیسے کما کر اپنی والدہ کو واپس کرے گا۔
خاتون نے کہا کہ ’میں خوش ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ یہ پیسے کمائے اور مجھے واپس کرے۔‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف انگوگنیٹو نے اپنی پوسٹ میں ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ ’ضرورت سے زیادہ پیار ہمیشہ اولاد کو خراب کرتا ہے۔ والدین کو پتا ہونا چاہیے کہ حد کہاں لگانی ہے۔‘
 
اس پوسٹ کے جواب میں صارف شِلپا نے لکھا کہ ’مجھے اس کی والدہ پر ترس آ رہا ہے۔ اسے (بیٹے کو) اس بات کا احساس تک نہیں ہے کہ اتنے پیسے کمانے کے لیے اس کی والدہ نے کتنی محنت کی ہوگی۔‘
 
سگاس کو بھارت نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’اسے جوتے پڑنے کی ضرورت ہے۔‘
 
آریان لکھتے ہیں کہ ’والدہ کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔ اُن نے تاثرات سب کچھ بتا رہے ہیں۔‘ 

شیئر: