Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر کویت سے اظہار تعزیت

شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
یاد رہے کہ کویتی امیری دیوان کے مطابق نیشنل گارڈ کے سربراہ شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح پیر کو انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 برس تھی۔
نیشنل گارڈ کے سربراہ کے علاوہ انہوں نے کئی عہدوں پر فرائض انجام دیے جبکہ 2005 سے قومی سلامتی کونسل کے رکن تھے۔

شیئر: