Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی قیادت کی کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سیلائیڈنگ سے اموات پر تعزیت

بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈین صدر دروپدی مرمو کو ریاست کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
یاد رہے کہ انڈین حکام کا کہنا ہے کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 افراد لاپتہ ہیں۔ تیز ہواؤں اور مون سون کی لگاتار بارش سے ریسکیو آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
 کئی دنوں سے جاری مون سون کی بارش نے انڈیا کی جنوبی ساحلی ریاست کیرالہ میں تباہی مچا دی ہے، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے وایناڈ کے آفت زدہ ضلع میں امدادی کارروائیاں پیچیدگی کا شکار ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے صدر دروپدی مرمو، مرنے والوں کے اہل خانہ اور انڈین عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بحفاطت واپسی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔
سعودی ولی عہد نے بھی انڈین صدر، مرنے والوں کے اہل خانہ اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےلاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

شیئر: