Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ابوظبی پولیس نے معذور عرب لڑکی کی خواہش پوری کر دی

ملاقات کے موقع پر رینڈ کو تحائف اور گلدستہ پیش کیے گئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی پولیس نے ایک معذور نوجوان عرب لڑکی کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے گھر کا دورہ کیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس کے 3 افسران ’سپیشل‘ (معذور) عرب لڑکی ’رینڈ‘ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے آبائی گھر گئے۔  افسران نے رینڈ کو تحائف اور گلدستہ پیش کیا۔
رینڈ نے کمیونٹی خدمات کے حوالے سے ابوظبی پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ابوظبی پولیس افسران نے ملاقات کے دوران رینڈ سے اس کی صحت، خوابوں اور خواہشات کے بارے میں دریافت کیا۔
رینڈ کے والدین نے ابوظبی پولیس کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیرمعمولی عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ابوظبی پولیس نے گھر پر آکر اور رینڈ سے ملاقات کرکے نہ صرف ان کی بیٹی کو بے پناہ خوشی دی بلکہ کبھی نہ بھلانے والی یادیں دی ہیں۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: