Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی پولیس نے 30 منٹ میں عرب سیاح کو گمشدہ 76 ہزار درھم واپس کردیے

سال نو پر عرب سیاح ٹیکسی میں رقم کا بیگ بھول گیا تھا ( فوٹو: امارات الیوم)
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس میں سیاحوں کی خدمت کے شعبے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سیاح جو نئے سال کے جشن میں شرکت کرنے آیا تھا رقم کا بیگ ٹیکسی میں بھول گیا ہے۔ 
دبئی پولیس نے ڈائریکٹر کرنل جمال سالم الجلاف نے بتایا ’سال نو کا جشن ختم ہوتے ہی رات کے دو بجے انہیں ایک سیاح کی جانب سے اطلاع ملی کہ وہ ٹیکسی میں رقم کh بیگ بھول گیا ہے جس میں 17 ہزار ڈالر اور14 ہزار درھم ہیں‘۔ 
سیاح نے بتایا کہ ’اس نے ایئرپورٹ سے ایپ ٹیکسی بک کی تھی اور ہوٹل پہنچنے کے بعد وہ سال نو کے جشن کو دیکھنے کے لیے تقریب کے مقام پر چلا گیا جہاں پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ رقم کا بیگ اس کے پاس نہیں ہے‘۔ 
دبئی پولیس نے ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ’ رپورٹ ملتے ہی مخصوص ٹیموں نے اس ٹیکسی کا سراغ لگایا جس کے ذریعے سیاح ہوٹل پہنچا تھا‘۔
’ٹیکسی ڈرائیورسے پولیس اہلکاروں نے رقم تھانے پہنچانے کا کہا۔ اس تمام عرصے میں 30 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگا اور رقم جوں کی توں سیاح تک پہنچ گئی‘۔ 

شیئر: