ممبئی .... مشہور اداکار شاہ رخ خان ،رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘میں مہمان اداکار کا کردار اداکرتے نظر آسکتے ہیں۔ انوراگ باسو کی ہدایت میں بنی فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور اور قطرینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔خبر ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک اہم کردار میں ہوں گے۔ ٹیوب لائٹ میں مہمان اداکار کا کردار ادا کرنے کے بعد جگا جاسوس میں بھی ان کا چھوٹا سارول ہوگا۔گزشتہ سال شاہ رخ جگا جاسوس کے سیٹ پر بھی دیکھے گئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ نے حال ہی میں جگا جاسوس میں کام کرنے کے لئے حامی بھر لی ہے۔مہمان اداکار کا کردار اداکرنے کےلئے شاہ رخ کو راضی کرنے میں فلم سازوں کو تھوڑی پریشانی بھی ہوئی۔شاہ رخ کا چھوٹا لیکن اہم کردار ہوگا جو فلم کےلئے کافی اہم ہوگا۔ اگریہ خبر سچ ہے تو اس سال شاہ رخ کا یہ دوسرا بڑا کیمیو ہوگا۔شاہ رخ خان سلمان خان کی آئندہ فلم ٹیوب لائٹ میں بھی ایک جادوگر کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔جگا جاسوس 14جولائی کو ریلیز ہوگی۔