Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

انہوں نے غزہ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی نے منگل کی صبح بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو کم کرنے اور خطے کو تنازعات کے پھیلنے کے خطرے سے بچانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے غزہ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: