Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکلنے کی ہدایت

وزارت نے تمام سعودی شہریوں سے لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کو دہرایا ہے (فوٹو اے ایف پی))
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان سے ’فوری طور پر‘ نکل جائیں کیونکہ حال ہی میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزارت نے تمام سعودی شہریوں سے لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کو دہرایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں مملکت کا سفارت خانہ ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: