Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گاڑیاں چرا کر پارٹس فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان پارٹس بیرون ملک بھی فروخت کرتے تھے۔ (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن پر الزام ہے کہ وہ پرانی گاڑیاں چرانے کے بعد ان کے پارٹس نکال کر انہیں ورکشاپس اور پرانی گاڑیوں کے پارٹس فروخت کرنے والی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس بیرون ملک بھی فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
گروہ کے تینوں افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا۔

شیئر: