Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

حائل میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا گرفتار

ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار بتایا جاتا ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
حائل ریجن میں پولیس نے گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار بتایا جاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں ایک شخص کو گاڑیوں کے شیشے توڑتے دکھایا گیا تھا جس پرپولیس نے ملزم کی نشاندہی کی اور اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار تھا جس نے علاقے میں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔

شیئر: