Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض : ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر کی سزائے موت پرعمل درآمد

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کی سزائے موت پرریاض میں عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پاکستانی شہری کتاب گل کو نشہ آور پاوڈر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
ملزم کا کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں اقبال جرم اور دیگر شواہد کی روشنی میں قاضی نے اسمگلر کے خلاف سزائے موت کا حکم جاری کردی ۔
 وزارت داخلہ نے منگل 16 جولائی کو ریاض ریجن میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔

شیئر: