Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

 کوکین کے سوڈانی اسمگلر کی سزائے موت پرعمل درآمد

اپیل کورٹ نے جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی فیصلے کوبحال رکھا(فوٹو، ایکس)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خطرناک نشہ آور پاوڈر کوکین اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرسوڈانی کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی شہری علی آدم سعید کو کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے اسمگل کی جانے والی کوکین کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کریا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی جو مسترد ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے 15 جولائی 2024 کو جدہ شہر میں عدالتی حکم کو نافذ کردیا۔

شیئر: