Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

رتک کا فلم کے ریمیک میں کام سے انکار

ممبئی ..... ہدایت کار سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ رتک روشن ہالی وڈ سپر ہٹ فلم ’ریمبو‘کے ہندوستانی ریمیک کےلئے صحیح پسند تھے، لیکن وہ فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ سدھارتھ کی ہدایت میں بنی بینگ بینگ فلم نائٹ اور ڈے کا باضابطہ ریمیک تھی۔سدھارتھ نے ”بینگ بینگ“ کی ہدایت کی تھی۔دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے۔ سدھارتھ نے ’ریمبو‘ کے ریمیک کے لئے ٹائیگر شراف کو منتخب کیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ ٹائیگر اس کے لئے مناسب انتخاب ہیں۔ سدھارتھ نے کہاکہ ”رتک اور میرے درمیان بھروسے اور عزت کا رشتہ ہے۔ ہم ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں طویل عرصے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ رتک ریمبو جیسے کردار کے لئے مناسب انتخاب تھے، لیکن وہ 'نائٹ اور ڈے ' کے بعد دوسرے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے، تو ہم کسی دوسری فلم پر کام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔“ سب کو امید تھی کہ سدھارتھ، بینگ بینگ کے بعد رتیک کے ساتھ بھی دوسری فلم میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا، ”امید ہے کہ ہم جلد ہی ساتھ کام کریں گے۔ لیکن وہ فلم 'ریمبو' نہیں ہے۔ میں جو بھی کرتا ہوں، اس کے بارے میں رتک کے ساتھ بات کرتا ہوں اور انہیں سب سے پہلے اس کے بارے میں بتاتا ہوں۔ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ 

شیئر: