Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزارت کا الشرقیہ ریجن میں قابل تجدید پانی کے منصوبوں کا جائزہ

وزارت کے منصوبے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے قابل تجدید پانی کے استعمال اور اس کی اقتصادی اہمیت بڑھانے کے ساتھ تمام رینجز میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے منصوبے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہیں۔
ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرمیں الشرقیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں وزارت، سعودی ایریگیشن آرگنائزیشن کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔

وزارت، سعودی ایریگیشن آرگنائزیشن کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی(فوٹو: ایس پی اے)

ورکشاپ میں مملکت بھر میں قابل تجدید پانی کے منصوبوں، الشرقیہ ریجن میں سپلائی اور ڈیمانڈ کے حوالے سے وزارت کے مطالعے کے نتائج کا جائزہ شامل ہے۔
واٹر سیکٹر میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سعود المرشد نے بتایا’ ورکشاپ کا بنیادی مقصد الشرقیہ ریجن میں قابل تجدید پانی کی فراہمی اور ڈیمانڈ کے ابتدائی خاکہ میں مطالعہ کے نتائج کی مطابقت کو بڑھانا ہے‘۔
انہوں نے قابل تجدید پانی کے اقصادی فوائد کو بڑھانے اور تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ  کےلیے خطے کے سٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ان نتائج کی مطابقت کی ضمانت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیئر: