Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

سعودی واٹر اتھارٹی اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

اس کا مقصد آبی وسائل کے انتظام میں معلومات سے فائدہ اٹھانا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی واٹر اتھارٹی  کے صدر ابرہیم العبدالکریم نے عالمی بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو سعودی وزارت خزانہ کے عالمی ادارے کے ساتھ تیکنیکی تعاون کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد آبی شعبے کی ترقی میں اتھارٹی کی مہارت اور آپریشنل اخراجات کو کم کرکے آبی وسائل کے انتظام میں اس کی معلومات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
اس کا مقصد علم کی منتقلی کے ذریعے پانی کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے تحقیق اور انجینیئرنگ کی مہارت کی سرمایہ کاری کرنا بھی ہے۔

شیئر: