Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیصل بن فرحان نے ڈیوڈ لیمی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو برطانیہ کے نئے ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیوڈ لیمی کو انتخابی کامیابی کے بعد نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، برطانوی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے غزہ اور لبنان کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: