Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی ولی عہد سے جدہ میں امریکی سینیٹر کوری بوکر کی ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، تعاون کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو جدہ میں امریکی سینیٹر کوری بوکر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
سینیٹر کوری بوکر ریاست نیوجرسی سے ڈیموکریٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران ولی عہد اور امریکی سینیٹر کے ہمراہ آنے والے وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، تعاون کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ ریما بنت بندر، سعودی قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی بھی موجود تھے۔

شیئر: