Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیر اعظم کا ٹیلی فون پر رابطہ

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز، ان کے حالیہ اثرات اور اس حوالے سے سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: