Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

رابطہ کا آرمینیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم

تمام  ممالک فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کے لیے کھڑے ہوں۔(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ آرمینیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کہا’ یہ اور اس طرح کے دیگر فیصلے فلسطینی عوام پر مظالم، ان کے حق خود ارادیت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے بین الاقوامی بیداری مہم میں اہم تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے‘۔
انہوں نے ان ممالک کی تعریف کی جنہوں نے یہ اہم اور منصفانہ قدم اٹھایا ہے۔
سکریٹری جنرل نے تمام  ممالک پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کی پیروی کریں۔ فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کے لیے کھڑے ہوں۔
قبال ازیں سعودی عرب نے جمہوریہ آرمینیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔
 وزارت خارجہ کا کہنا تھا  ’یہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے جو مشرقی یروشلم  کے دارالحکومت کے طور پر1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ کی حمایت کرتا ہے‘۔
اسرائیل کی مخالفت کے باوجود یورپی ملک آرمینیا نے جمعے کو سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غزہ جنگ کے دوران گزشتہ ماہ یورپی ممالک سپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

شیئر: