Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے آرمینیا کے ہم منصب کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ آرمینیا کے ہم منصب ارارات مرزایان کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز میں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں وزارت کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکرٹ سعود الساطی اور وزیر خارجہ کے مشیر بھی موجود تھے۔

شیئر: