Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

زیر علاج عازمین کی جدہ سے عرفات ہسپتال منتقلی

جدہ میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کو عرفات میں جبل رحمت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’جدہ میں زیر علاج عازمین کی حج کی تعداد 6 ہے جن میں سے 5 کو ایمبولینس کے ذریعہ جبکہ چھٹے عازم کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ عرفات منتقل کیا گیا ہے‘۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’مریض عازمین کی منتقلی کا عمل ہلال احمر کے تعاون سے کیا گیا ہے‘۔
’زیر علاج عازمین کی منتقلی طبی نگرانی میں ہوئی ہے جبکہ ایمبولینس کے قافلے میں طبی عملے کے علاوہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں‘۔

شیئر: