Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

’غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب علی باقری سے  ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برکس کے وزارتی اجلاس میں ہونے والے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے جاری کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل کے وزیر خارجہ ماورو ویئرا سے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: