Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مشاعر مقدسہ میں گرمی سب سے بڑا چیلنج ہے: وزارت صحت

’عازمین حج کو معلوم ہونا چاہئے کہ شدید گرمی ان کے لیے خطرے کا باعث ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ امسال موسم حج کے دوران سخت گرمی ہوگی اور یہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو معلوم ہونا چاہئے کہ شدید گرمی ان کے لیے خطرے کا باعث ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت نے عازمین کی سلامتی کے لیے صحت گائیڈ جاری کردیا ہے‘۔
’عازمین کو چاہئے کہ وہ گرمی کے عروج کے أوقات میں کھلے مقامات سے دور رہیں، ہمیں چھتری کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں‘۔
انہوں نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ’دن میں متعدد مرتبہ آرام کا وقت مقرر کرنا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق امسال مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گی۔

شیئر: