Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کویتی ولی عہد شیخ صباح سعودی عرب کا دورہ کریں گے

’کویتی ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح  کل منگل کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ’کویتی ولی عہد کے ہمراہ سرکاری وفد ہوگا‘۔
خیال رہے کہ کویتی ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
قبل ازیں امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔
حلف اٹھانے کی تقریب میں امیر کویت نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: