Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فرضی حج کمپنی چلانے پر چار غیر ملکی گرفتار

’جعلی نسک کارڈ، جعلی دستاویزات اور جعلی اجازت نامے فراہم کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج کمپنی چلانے پر 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں دو پاکستانی اور دو میانمار کے تارکین ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد جھانسے میں آنے والوں کو جعلی نسک کارڈ، جعلی دستاویزات اور جعلی اجازت نامے فراہم کر رہے تھے‘۔
’گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے نقد رقم، متعدد موبائل، کمپیوٹر اور مختلف سرکاری اداروں کی جعلی مہریں ضبط ہوئی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: