Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اردن سے مقابلے کے لیے سعودی ٹیم کا کیمپ جاری

سعودی قومی ٹیم نے منگل کو اردن سے مقابلے کے لیے ریاض میں ٹریننگ کیمپ جاری رکھا ہوا ہے جہاں  فیفا ورلڈ کپ اور ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی میچوں کا آخری مقابلہ منعقد ہونا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  آج شام 7 بجے میڈیا کے سامنے ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن ہوگا۔
بعد ازاں ٹیم کے کوچ روبرتو مانشینی میڈیا کے سامنے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی تھی۔

شیئر: