جدہ : گورسٹ نے ورلڈ نائن بال بلیئرڈ چیمپئن شپ جیت لی
جدہ : گورسٹ نے ورلڈ نائن بال بلیئرڈ چیمپئن شپ جیت لی
پیر 10 جون 2024 10:00
امریکی کھلاڑی نے فتح سمیٹ کر ڈھائی لاکھ ڈالر کا نقد انعام اپنے نام کر لیا۔ فوٹو واس
جدہ کے پرنس عبداللہ الفیصل سپورٹس سٹی میں ہونے والے بہترین مقابلے میں عالمی نمبر 2 فیڈور گورسٹ نے البانیا کے ایکلینٹ کاکی کو شکست دے کر ورلڈ پول چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی کھلاڑی گورسٹ نے فیصلہ کن 29 واں فریم جیتنے کے بعد کہا ’یہاں کنگڈم میں ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ جیتنے کا احساس ناقابل بیان ہے۔‘
یہ ایک ایسا مقابلہ تھا جہاں دونوں کھلاڑیوں کا سکور برابر ہو گیا تھا لیکن گورسٹ نے فائنل فریم محفوظ بنا کر فتح سمیٹ لی اور ڈھائی لاکھ ڈالر کا نقد انعام اپنے نام کر لیا۔
چیمپئن شپ جیتنے کے بعد فاتح کھلاڑی نے کہا ہے کہ یہاں کا ماحول شاندار تھا، شائقین کا رویہ اور تعاون انتہائی دوستانہ تھا۔
سعودی وزارت کھیل کی نگرانی میں جدہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ نائن بال پول چیمپئن شپ کے انتظامات حیرت انگیز اور بہت معیاری تھے اور بلاشبہ یہ ایک عمدہ تجربہ تھا۔
سعودی بلیئرڈز فیڈریشن مزید 9 ایڈیشنز کی میزبانی کرے گی۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی بلیئرڈ کھلاڑی نے فائنل جیتنے کے بعد کہا کہ جدہ میں پرتپاک استقبال اور شاندار قیام کبھی نہیں بھولوں گا اور میں یقینی طور پر دوبارہ یہاں واپس آؤں گا۔
سعودی بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے تعاون سے مملکت میں ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے مزید 9 ایڈیشنز کی میزبانی کی جائے گی۔