Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
تازہ ترین

سعودی قومی فٹبال ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں مکہ روٹ کا دورہ کیا

سعودی قومی فٹبال ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مکہ روٹ اینیشیٹو کے ہال کا دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو الوداع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹیم کے ساتھ سعودی لیگ کے سربراہ یاسر المسحل بھی موجود تھے۔
ٹیم کو مکہ روٹ اینیشیٹو سے  آگاہ کیا گیا اور عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی عازمین مکہ روٹ اینیشیٹو سے مستفید ہو رہے جس کے تحت پاکستانی ہوائی اڈوں میں تمام سفری کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔
سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ سے سیدھا ہوٹل لے جایا جاتا ہے جہاں پہنچنے پر ان کا سامان انہیں مل جاتا ہے۔

شیئر: