Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

حج مقامات پر گیس سیلنڈر کے داخلے اور استعمال پر پابندی

آگ سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔( فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اورحج مقامات میں سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں مختلف اقسام اور سائز کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی کی تصدیق کی ہے جس کا آغاز جمعے سے ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کےلیے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ میں گیس استعمال نہ ہونے کی نگرانی اور تفتیش کریں گی‘۔
’گیس کے چولہے یا سیلنڈر جو کھانا پکانے کےلیے استعمال ہوسکتے ہیں ضبط کرلیے جائیں گے‘۔
 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقررہ ضابطہ کار کے تحت سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: