سعودی قیادت کی طرف سے میکسیکو کے صدر کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے میکسیکو کے صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میکسیکو کے صدرکلاوڈیا شنباؤم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے میکسیکو کے صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے میکسیکو کے صدر کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی منزلیں پائے گا‘۔
سعودی قیادت نے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے میکسیکو کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔