Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اس سال حج ایام میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع

درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے منگل کو پریس بریفنگ میں اس سال ایام حج کے دوران متوقع موسمی حالات کے بار ے میں بتایا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا’ اس سال ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے‘۔
 حج مقامات پر دن کے وقت موسم تیزہواوں کے ساتھ انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے جس سے کھلےعلاقوں اور شاہراہوں پر گرد وغبار اور ریت کے طوفان بھی آسکتے ہیں۔ ہوا کی رفتار دس سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کے تک رہنے کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں قومی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ارجان زمرق نے کہا ہے کہ ’آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج سیزن ہوگا‘۔
’اس کے بعد آٹھ سال حج سیزن موسم بہار میں بعد ازاں آٹھ سال حج سیزن موسم سرما میں آئے گا‘۔
انہوں نے کہا ’ مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے‘۔

شیئر: