Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

وزیراعظم پاکستان کی شاہ سلمان کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وزیراعظم پاکستان نے لکھا ’مجھے شدید تشویش کے ساتھ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر کی خرابی صحت کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ شاہ سلمان نہ صرف پاکستان کے مخلص دوست اور خادم الحرمین شریفین ہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے رہنما اور رہبر ہیں۔  میں اور پاکستان کے عوام شاہ سلمان بن عبد العزیر کی جلد اور مکمل بحالی صحت کے لیے دعاگوں ہیں۔‘
خیال رہے قبل ازیں سعودی ایوان شاہی نے کہا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوگئے۔‘
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔
طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

شیئر: