Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے رخصت

بدھ کی سہ پہر معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان کو بدھ کی سہ پہر معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
اس سے قبل ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کےلیے چند گھنٹوں کے لیے  ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

شیئر: