محصور قطری خاندان کو سرحد عبور کرنے کی اجازت مل گئی
ریاض: ابوسمرہ سرحدی چوکی پر قطری حکام نے محصور قطری خاندان کو بالآخر سرحد عبور کرنے کی اجازت دیدی۔ قبیلہ آل مرہ تعلق رکھنے والا قطری خاندان گزشتہ دو دن سے سرحد عبور کرنے کا منتظر تھا۔ قطری سرحدی حکام نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے نہ صرف روک رکھا تھا بلکہ انہیں واپس سعودی عرب جانے کے لئے طاقت کے ا ستعمال کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قطری سرحدی حکام نے انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دیدی۔