Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قطری خاندان دودن سے سرحد عبور کرنے کیلئے منتظر

ریاض: قطر کی سرحدی چوکی ابوسمرہ میں سیکڑوں قطری خاندان دوسرے دن سے سرحد عبور کرنے کے منتظر ہیں۔ قطری حکام انہیں اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکے ہوئے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں مقیم قطری قبیلہ آل مرہ کے افراد مقیم ہیں جنہیں قطر نے سیاسی اختلافات کے باعث شہریت سے محروم کر رکھا ہے تاہم ان کے پاس قطری پاسپورٹ ہے۔ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد مملکت میں مقیم قطری شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 14دن کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قطری قبیلہ آل مرہ کے افراد اپنے وطن واپس جانے کے لئے ابو سمرہ سرحدی چوکی پہنچے تو قطری حکام نے انہیں روک دیا۔ وہ دو دن سے سرحد عبور کرنے کے منتظر ہیں۔ متاثرہ قطری خاندانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر انہیں اور ان کے معصوم بچوں کو اس طرح صحرائی علاقے میں بے یار ومدد گار کب تک انتظا رکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قطری سرحدی حکام انہیں سعودی عرب واپس جانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ قطری حکام نے انہیں کہا ہے کہ وہ واپس چلے جائیں ورنہ ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ آل مرہ قبیلے کے محصور افراد کا کہنا ہے کہ 1996ءمیں قطر نے ان سے شہریت واپس لے کر پڑوسی ممالک چلے جانے پر مجبور کیا تھا حالانکہ حکومت کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ 
 
 
 

شیئر: